مکّہ مکرمہ میں غیر قانونی تارکین کی شامت آ گئی

3 مارچ, 2019

مکّہ مکرمہ(3  مارچ 2019ء ) سعودی عرب میں غیرقانونیتارکین وطن کے خلاف جاری آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ اس آپریشن کے سلسلے میں ہی گزشتہ روز مقدس شہر مکّہ مکرمہ میں سیکیورٹی اداروں نے بجلی اور ہلالِ احمر کے تعاون سے رات گئے غیر قانونی تارکین کے خلاف بھرپور کارروائی کی جس کے دوران وادی جلیل، المنصور، حارۃ یمن اور حوش بکر محلّوں میں چھاپے مارے گئے۔جس کے باعث مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 189 غیر قانونی طور پر مقیم باشندے گرفتار کر لیے گئے۔ جنہیں الشمیسی ادارہ ترحیل کے حوالے کر دیا گیا۔ سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں گزشتہ سال نومبر کے مہینے سے جاری آپریشن کے نتیجے میں اب تک 26 لاکھ سے زائد غیر مُلکی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

اس آپریشن میں مملکت کی 19 سے زائد سیکیورٹی ایجنسیاں اور مختلف سرکاری و نجی ادارے حصّہ لے رہے ہیں جن میں سعودی وزارت محنت اور محکمہ جوازات بھی شامل ہیں۔’غیر قانونی تارکین وطن سے پاک مملکت‘ کے نام سے جاری اس مہم میں اب تک 20 لاکھ 46 ہزار 421 افراد اقامہ،4 لاکھ 1 ہزار 804 افراد قانونِ محنت جبکہ ایک لاکھ 78 ہزار 355 تارکین کو سرحد سلامتی کے قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔اس کے علاوہ 44133 افراد مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور 1893 مملکت سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوئے۔مملکت میں دراندازی کی کوشش کے دوران گرفتار کیے جانے والوں میں سے 51فیصد یمنی، 46فیصد ایتھوپین اور 3فیصددیگر ممالک کے تھے۔ جبکہ 34 سو کے قریب افراد غیر قانونی تارکین کو پناہ دینے، اْنہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے اور ملازمتیں فراہم دینے کے الزام میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ جن میں 1,015 سعودی جبکہ 984دیگر قومیتوں کے لوگوں کو تفتیش کے بعد سزا دی گئی گئی جبکہ 31 سے تفتیش جاری ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق مملکت میں کسی ایک بھی شخص کو غیر قانونی رہائش اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter