تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر نجی کمپنی کو چالیس لاکھ ریال کا جرمانہ

3 مارچ, 2019

ریاض(3 مارچ 2019ء ) مقامی لیبر کورٹ نے ایک نجی کمپنیکو اپنے غیر مُلکی ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر پر اُس پر چالیس لاکھ ریال کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ جرمانہ قانون محنت کی دفعہ 94کے تحت عائد کیا گیا ہے۔ قانون محنت کی دفعہ 94کے مطابق اگر عدالت میں یہ بات ثابت ہوجائے کہ آجر نے مقررہ وقت پر اجیر کو بِنا کسی ٹھوس وجہ کے اس کا معاوضہ ادا نہیں کیا تو ایسی صورت میں آجر کو کارکن کی تنخواہ سے دُگنا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔جرمانے کی یہ رقم فنڈ برائے فروغِ افرادی قوت میں جمع کرائی جائے گی جس سے نجی اداروں میں سعودی کارکنوں کے روزگار کے اخراجات پُورے کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود فروغ احمد الراجحی نے خبردار کیا ہے کہ کوئی کفیل اپنے کارکن کا پاسپورٹ اپنے پاس رکھنے کا مجاز نہیں ہے۔

نئے لیبر قوانین کے مطابق کفیل کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کارکن کا پاسپورٹ اپنے پاس نہیں رکھے گا، بلکہ کارکن کے پاس ہی رہنے دے گا۔

اسی طرح نئے اقامہ و لیبر قوانین کے مطابق غیر مْلکی ملازم اپنا اقامہ اور انشورنس کارڈ اپنے قبضے میں ہی رکھنے کا حق رکھتا ہے۔اگر کوئی کفیل اپنے غیر مْلکی کارکن کی مذکورہ دستاویزات اپنے پاس رکھے گا تو اسے اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی گردانا جائے گا اور اس معاملے پر کفیل کو سزا بھی ہو سکتی ہے۔ وزارت محنت کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ سعودائزیشن کی خلاف ورزی کے مرتکب اداروں کو صورتِ حال میں بہتری لانے کے لیے دی گئی مہلت کا دورانیہ دس دِن پر محدود کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل یہ مْدت تیس دِن مقرر کی گئی تھی۔ تاہم نئے لیبر قوانین میں سعودائزیشن پر عملدرآمد کی مْدت گھٹا دی گئی ہے۔ تاکہ جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ سعودیوں کو روزگار کے مواقع میسر آ سکیں۔ نئے لیبر قوانین کے مطابق اگر کوئی کارکن کسی ٹھوس وجہ کے بغیر کام سے مسلسل 15 دِن غیر حاضر رہے گا یا سال میں مجموعی طور پر 30 دِن غیر حاضر رہے گا یا ملازمت کی جگہ پر کسی سے لڑائی جھگڑے اور ہاتھا پائی میں ملوث پایا گیا تو کمپنی اْسے ملازمت کے اختتام پر مِلنے والی بینیفٹ کی رقم سے محروم کرنے کا استحقاق رکھتی ہے۔وزارت محنت کے مطابق نئے لیبر قوانین میں کارکنان کے حقوق کا بہت زیادہ خیال رکھا گیا ہے اور ایسی پالیسی وضع کی گئی ہے جس کی بدولت سعودی کفیل اپنے کارکنان سے زیادتی نہیں کر سکے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter