مجلس تحفظ ختم نبوت نیپال کا دو روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر

3 مارچ, 2019

کاٹھمنڈو: (کیئر خبر) مجلس تحفظ ختم نبوت نیپال کی جانب سے دو روزہ ائمہ و دعاۃ بیداری پروگرام بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا۔

بروز جمعہ بعد نماز مغرب مجلس کی ابتداء مدرسہ الحرمین کے ایک طالب علم کے  تلاوت کلام پاک سے  ہوئی ۔ نعت پاک مولانا ضیاء اللہ صاحب  نےپیش کیا۔ اس کےبعد   اس پروگرام کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کے لئے ڈاکٹر شمیم ریاضی اور نظر الحسن فلاحی تشریف لائے ۔ پھر پروگرام کے مہمان خصوصی،مربی کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت دار العلوم  دیوبند کے  نائب ناظم حضرت مولانا شاہ عالم صاحب گورکھپوری نے مدلل اور واضح انداز  میں تاریخی پس منظر کو سامنے رکھتےہوئے ائمہ و دعاۃ کو مکمل تین گھنتے کی طویل مدت میں  تدریبی انداز میں پیش کیا ۔ اسکے بعد مجلس کا اختتام ہوا۔

دوسرے روز مجلس کی ابتداء تلاوت کلام اللہ سے ہوا اور نعت شریف کے بعد حضرت مولانا شاہ عالم صاحب ائمہ و دعاۃ کو بغیر کتاب سے قادیانیو ں سے کیسے مجادلہ کیا جا سکتا ہے، اس کو بہترین انداز میں پیش کیا اور جدید دور میں فتنہ ء شکیلیت اور گوہر شاہی کا بھی ذکر کیا۔ پھر کچھ وقت کے لئے وقفہ ہوا ۔ اس کےبعد دوبارہ  مجلس کی شروعات ہوئی۔ اس کے بعد مولانا شاہ عالم صاحب کاعوامی خطاب ہوا جس میں انہوں نے قادیانیت کو کیسے پہچانے اور ان کا رد کیسے کریں؟ اور یہ صرف مجلس تحفظ ختم نبوت کی ذمہ داری نہ ہوکر ہم سب کی ذمہ داری ہونے پر زور دیا۔ اس کے بعد اپنے تاثرات کو پیش کرنے کرنے کے لئے پاٹن کورٹ کے جج جناب صابر صاحب، نیپال سنگھیئے سماج وادی پاڑٹی کے صدر رضوان انصاری، سابق وزیر جناب ذاکر حسین ، حج کمیٹی کے صدر جناب شمشیر میاں ، مدرسہ الحرمین  کے ناظم جناب حافظ حسین ، صدر عامر ظفر صاحب  وغیرھم نے پیش کیا۔ اس کے بعد جناب مولانا محمد عباس ندوی ثم مدنی کے کلمہ ء تشکر اور دعاء پر اختتام پذیر ہوا ۔

اس پروگرام میں عوام میں بیداری کے غرض سے نیپالی اور اردو زبان میں کتابچہ تقسیم کیا گیا۔ مجلس کی نظامت کا فریضہ  بالترتیب مولانا جبرئیل ندوی اور مولانا اختر حسین ندوی نے  انجام دیا۔ اس مجلس میں مولانا امیتاز عالم سلفی، انجینئر نور محمد، ڈاکٹر عطابل ، عبد السلام خان ، ڈاکٹر اجمل، مولانا فیروز عالم ، مولانا ابوالوقار، شکیل اثری،  وغیرھم اور قرب و جوار کی عوام کے ساتھ مضافات کے ائمہ و دعاۃ کی ایک کثیر تعدادموجود تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter