دُبئی کے فرمانروا کی جانب سے کویتی امیر کو ورلڈ ریکارڈ تحف

24 فروری, 2019

دُبئی( 24 فروري 2019 ء ) کویت اور متحدہ امار ات کے درمیان شروع سے ہی انتہائی خوشگوار تعلقات رہے ہیں اور یہ برادرانہ تعلقات روز بروز مزید بڑھتے جا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے کویت کے 58 ویں قومی دِن کے موقع پر متحدہ عرب اماراتکے نائب صدر اور وزیر اعظم و حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کویتی شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے ’کویت کی عوام نگینے کی طرح ہماری زمین، ہمارے دل اور ہماری تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں‘۔یہی نہیں بلکہ کویت کے قومی دِن کے موقع پر صحرا میں کویتی امیر کا پورٹریٹ بنا دیا جسے دُنیا کا سب سے بڑا پورٹریٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ شیخ راشد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کویت کے قومی دِن 24 فروری کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں صحرا میں امیر کویت کا بنایا گیا پورٹریٹ دکھائی دے رہا ہے، جسے سب سے بڑا پورٹریٹ ہونے کا اعزاز بھی مِل گیا ہے۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کویتی عوام اور ریاست کے دائمی استحکام اور ترقی کی دعا کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں اماراتی اور کویتی حکام مل کر کام کریں گے تاکہ ایک ساتھ کامیابی اور ترقی کی سیڑھیاں طے کر سکیں۔ اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مٹی پر 1 لاکھ 70 ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر بنائی گئی امیر کویت شیخ صباح ال احمد الجبیر الصبح کی تصویر دنیا کی سب سے بڑی تصویر ہے اور اس تصویر کے ساتھ ’امیر انسانیت‘ بھی تحریر ہے۔ شیخ صباح کی تصویر دبئی کے قدرا صحرا میں سرخ مٹی سے بنائی گئی ہے جسے تقربیاً 2400 گھنٹوں میں مکمل کیا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter