جدہ: ری انٹری ویزے پر جانے والے غیر مُلکی کے اہلِ خانہ کے خروجِ نہائی کا معاملہ

24 فروری, 2019

جدہ(24فروری 2019ء ) سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کا کہنا ہے کہ ایگزٹ ری انٹری ویزے  پر گئے غیر مُلکیوں کے اہلِ خانہ کا خروجِ نہائی نہیں ہو سکتا۔ اُردو نیوز کی جانب سے دی گئی رپورٹ کے مطابق کہ خاندان کے سربراہ کا اسپانسر کی جانب سے خروج نہائی لگائے جانے کی صورت میں اہلِ خانہ جو کہ ری انٹری ویزے پر مملکت سے باہر ہوں، اُنکا خروجِ وعودہ خود بخود خروجِ نہائی (فائنل ایگزٹ) میں آٹو میٹک طریقے سے بدل جاتا ہے۔جوازات کی جانب سے ایگزٹ ری انٹری (خروج وعودہ) کو فائنل ایگزٹ ویزے (خروج نہائی) میں تبدیل کرنے کے حوالے سے محکمے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر یہ باتیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ مملکت میں مقیمتارکین اپنے اہلِ خانہ کے خروج موعودہ کو خروج نہائی میں تبدیل کر سکتے ہیں لیکن اگر ویزے کی میعاد باقی ہو۔

جوازات کے مطابق ان باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

خروجِ نہائی کے لیے اس شخص کا مملکت میں ہونا لازمی ہے چاہے وہ تابعین ہی کیوں نہ ہو۔ ایسے تابعین یا مرافقین جو خروجِ وعودہ پر مملکت سے باہر ہوں اور اُنکے ویزے کی مقررہ مُدت گزر چکی ہو، اُن کے سرپرست کو چاہیے کہ وہ مقررہ مدت کے بعد جوازات کے سسٹم ’ابشر‘ کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ کے خروج وعودہ کو کینسل کر دیں۔ ورنہ دُوسری صورت میں جوازات کا سسٹم خودکار طریقے سے ان کو ’واپس لوٹ کر نہ آنے والوں‘ (خرج و لم یعد) کے زمرے میں منتقل کر دے گا۔ جس سے ان لوگوں پر مملکت میں آئندہ 3 برس تک داخلے پر پابندی عائد ہو جائے گی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter