سعودی شُوریٰ نے گھنٹوں کے حساب سے تنخواہ کی تجویز مسترد کر دی

21 فروری, 2019

ریاض(21فروری 2019ء ) سعودی شُوریٰ کونسل نے گزشتہ روز وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے پیش کی گئی ایک اہم تجویز کو مسترد کر دیا۔ وزارت محنت نے تجویز پیش کی تھی کہ نجی شعبے میں ملازمین کو تنخواہیں ماہانہ بُنیادوں کی بجائے گھنٹوں کے حساب سے دی جائے۔ یعنی وہ ایک مہینے میں جتنے گھنٹے کام کریں، اُنہیں اُتنے گھنٹوں کے حساب سے تنخواہ دی جائے۔یہ تجویز شُوریٰ کونسل کے ایک ممبر ڈاکٹر فہد جمعہ کی جانب سے دی گئی تھی تاہم شُوریٰ کونسل کے ممبران کی اکثریت سے اس تجویز سے اختلاف ظاہر کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ کونسل نے وزارت محنت و سماجی بہبود کو ہدایت کی ہے کہ وہ مملکت کے شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے بچوں کی پرورش اور نگہداشت کے حوالے سے کوئی ٹھوس اقدام اُٹھائیں جس کے باعث باپ کی شفقت سے محروم اُن بچوں کو اُس وقت تک امداد مِلتی رہے، جب تک وہ خود اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر روزگار سے منسلک نہ ہو جائیں۔

کونسل کی جانب سے وزارت محنت کو یہ ہدایت بھی کی گئی کہ وہ لیبر مارکیٹ میں کارکنوں کی طلب کو پُورا کرنے کے لیے جاندار حکمت عملی وضع کرے اور مختلف محکموں کی کاکارکردگی کا بھی جائزہ لیں۔ خصوصاً غیر منفعت بخش سرکاری اداروں میں سعودیوں کو بڑی گنتی میں ملازمتیں دینے کے لیے بھی پالیسی تیار کی جائے جس کے تحت تمام انتظامی عہدوں پر سعودی ہی براجمان ہو سکیں۔ اس کے علاوہ ایک سوشل پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ جبکہ بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے ایمپلائمنٹ ایجنسی کے مؤثر کردار کو بڑھانے کے لیے فوری طور پر رپورٹس پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter