بنگلادیش:عمارت میں آگ لگنے سے 69 افراد جاں بحق

21 فروری, 2019

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی عمارت میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 69 ہوگئی ہے جبکہ 50 سے زائد شدید زخمی ہیں۔

ڈھاکا کے چک بازار میں واقع عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 69 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ پچاس سے زائد شدید زخمی ہیں جبکہ درجنوں افراد کے اب بھی عمارت میں پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق عمارت میں کیمیکل کا گودام اور پلاسٹک کا سامان موجود ہے۔ آگ سے عمارت کے قریب درجن سے زائد گاڑیاں جل گئیں ہیں،ابتدائی طور پر عمارت میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter