دُبئی میں دُنیا کا بلند ترین ہوٹل قائم کر دیا گیا

19 فروری, 2019

دُبئی(19فروری 2019ء ) دُنیا بھر کے لوگ بُرج خلیفہ کو دیکھنے کے شائق ہیں، کیونکہ یہ دُنیا کی بلند ترین عمارت ہے، جس کی بلندی 828 میٹر ہے۔ اس کے علاوہ اس عمارت کا لگژری اندازِ تعمیر بھی دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیتا ہے۔ دُنیا کی کون سی ایسی چیز ہے جو بُرج خلیفہ میں قائم دفاتر، ہوٹلز، فٹنس سنٹرز اور شاپنگ سنٹرز میں موجود نہیں ہے۔اسی وجہ سے یہ 160منزلہ عمارت دُنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ لیکن اب اس عمارت کو ایک اور اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے۔ اس بلند و بالا عمارت کی آخری منازل پر دُنیا کا بلند ترین ہوٹل عوام کی سہولت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ ہوٹل بُرج خلیفہ کی 152ویں، 153 ویں اور 154 فلور پر قائم کیا گیا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق اس تین منزلہ شاندار ہوٹل میں عوام ہائی ٹی، مشروب اورمیٹھے کھانے کے ساتھ ساتھ موسیقی سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

انتہائی اُونچائی پر واقع یہ تین منزلہ ہوٹل ہر روز دوپہر ساڑھے بارہ بجے عوام کی خدمت کے لیے کھولا جائے گا جہاں وہ رات دیر گئے تک مختلف قسم کے کھانوں اور مشروبات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ لیکن اس ہوٹل میں چائے پینا بھی کوئی آسان کام نہیں ہے۔ صرف چائے پینے کے لیے 550 درہم یعنی پاکستانی کرنسی کے مطابق 20 ہزار رُوپے ادا کرنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ دیگر مشروبات اور سویٹ ڈِشز کے ریٹس بھی اس ہوٹل کی طرح آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter