ایک روزہ” ٹیچر میٹ پروگرم ” بحسن خوبی اختتام پزیر

18 فروری, 2019

بارا (کیئر خبر) بروز سنیچر مدرسہ سلفیہ کنز العلوم رنگپور کلیا، بارا ، نیپال میں ایک روزہ معلمین و معلمات تربیتی پروگرام اختتام

پزیر ہوا۔
مجلس کی افتتاح حافظ صلاح الدین سراجی صدر المدرسین مدرسہ ھذا کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ اس کے بعد  نسیمہ خاتون اور ان کی سہیلیوں نے ترانہء نیپال ” سیو تھنگا پھول کا ہامی ایوٹئی مالا نیپالی” سے حب الوطنی کا ثبوت دیا اور سب نے قومی ترانہ پر کھڑے ہوکر ملک کے اس ترانہ کو احترام بخشا۔
پروگرام کے مہمان خصوصی اور ٹیچر ٹرینر بین الاقوامی  شہرت یافتہ عالم جناب رولف فونینھیوار تھے ۔جو ایک آسٹریلیاوی باسندے ہیں۔ اور چھ 6 مضامین میں ڈگری یافتہ ایک بزرگ اور مجرب شخصیت ہیں۔
پروگرام کی افتتاح انہوں نے اس پروگرام کو چلانے میں مہم کردار ادا کرنے والی تمام تنظیمیں مثلا یوکے ایڈ، وی ایس او، اسامان نیپال کا مختصر تعارف سے شروع کیا۔
اس کےبعد نیپال کے تناظر میں بچوں اور بچیوں کی تعلیم میں در پیش مشکلات اور چیلیلنج اور اسکے حل کو اجاگر کرتے ہوئے سوالات اور مختلف فن و ہنر کے ذریعہ بچوں اور خصوصا بچیوں کی تعلیم و تربیت کے مختلف تکنیک کے ذریعہ ایسے آسان فہم اسلوب سے اساتذہ اور معلمات کو اپنے تجربات کی روشنی میں بیان کیا کہ اساتذہ کو وقت گذرنے کا احساس نہ ہوا۔ پھر اس کے بعد مخلف سوالات اور جوابات کے ذریعہ درجہ اطفال سے انٹرمیڈیٹ تک کے طلبہ کو کس اسلوب اور تکنیک سے تعلیم دیا جائے؟اس کو بیان کیا۔
اس مجلس میں سرکاری غیر سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور مدرسہ ہذا کے سرپرست جناب ابراھیم انصاری ازھری، عبد الرحمن ریاضی، امتیاز عالم سلفی وغیرہ موجود تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter