امريكي صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحدی دیوار کی فنڈنگ کے معاملے پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کردیا

17 فروری, 2019

وائٹ ہاؤس میں اعلان کرتے ہوئے امریکی صدرکا کہناتھا کہ انہیں معلوم ہے کہ اپوزیشن اس ایمرجنسی کو چیلنج کردے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہوسکتا ہےکہ کورٹ بھی اس کے خلاف فیصلہ دے لیکن صورت حال ایسی ہے کہ ان کے پاس اختیارات کو استعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

امریکی صدر سرحدی دیوار کے اپنے مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کانگرس کو بائی پاس کرکے دیوار کی تعمیر کےلیے فوجی فنڈز کا استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس سے پہلے امریکی سینیٹ نے بھاری اکثریت سے حکومتی شٹ ڈاؤن روکنے کے لیے فنڈز کی فراہمی کے بل کی منظوری دی تھی۔

امریکی سینیٹ سے منظور بل میں صدر ٹرمپ کو میکسیکو کی سرحد پر دیوار لگانے کے لیے رقم نہیں دی گئی تھی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter