سعودی مملکت میں غیر قانونی تارکین کے خلاف آپریشن میں تیزی آ گئی

17 فروری, 2019

ریاض (17فروری 2019ء ) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں گزشتہ سال نومبر کے مہینے سے جاری آپریشن کے نتیجے میں 9 جمادی الثانی 1440ھ تک 26 لاکھ 26 ہزار 580 غیر مُلکی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ اس آپریشن میں مملکت کی 19 سے زائد سیکیورٹی ایجنسیاں اور مختلف سرکاری و نجی ادارے حصّہ لے رہے ہیں جن میں سعودی وزارت محنت اور محکمہ جوازات بھی شامل ہیں۔’غیر قانونی تارکین وطن سے پاک مملکت‘ کے نام سے جاری اس مہم میں اب تک 20 لاکھ 46 ہزار 421 افراد اقامہ،4 لاکھ 1 ہزار 804 افراد قانونِ محنت جبکہ ایک لاکھ 78 ہزار 355تارکین کو سرحد سلامتی کے قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ 44133 افراد مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور 1893 مملکت سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوئے۔

مملکت میں دراندازی کی کوشش کے دوران گرفتار کیے جانے والوں میں سے 51فیصد یمنی، 46فیصد ایتھوپین اور 3فیصددیگر ممالک کے تھے۔ جبکہ 34 سو کے قریب افراد غیر قانونی تارکین کو پناہ دینے، اُنہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے اور ملازمتیں فراہم دینے کے الزام میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ جن میں 1,015سعودی جبکہ 984دیگر قومیتوں کے لوگوں کو تفتیش کے بعد سزا دی گئی گئی جبکہ 31 سے تفتیش جاری ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق مملکت میں کسی ایک بھی شخص کو غیر قانونی رہائش اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter