طالبان،امریکا مذاکرات میں جلد کئی نکات پرمعاہدہ کی توقع

25 جنوری, 2019

افغان میڈیا کا قطر ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ دوحا میں جاری طالبان اور امریکی نمائندوں کی بات چیت میں کئی نکات پر جلد معاہدہ ہونے کی توقع ہے ۔

افغان میڈیا کے مطابق قطر کی ثالثی میں طالبان اور امریکا مذاکرات چوتھے روز بھی جاری رہے، مذاکرات کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغان سر زمین امریکا یا کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے، بات چیت میں جنگ بندی اور افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا بھی زیر بحث رہا ہے۔

امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے لیے وسیع اتفاق رائے کی ضرورت ہے، طالبان اور امریکی نمائندوں کے درمیان بات چیت جمعے کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter