پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی قطری وزیر اعظم عبداللہ بن ناصربن خلیفہ الثانی سےملاقات

22 جنوری, 2019

دوحہ جنوری 2018ء) :وزیر اعظم عمران خان نے قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن ناصربن خلیفہ الثانی سےملاقات کی ہے۔ملاقات میں پاکستان اور قطرکے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ چکے ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزراء شاہ محمودقریشی،اسدعمراورغلام سروربھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔مشیرتجارت عبدالرزاق داؤداورمعاون خصوصی ذوالفقاربخاری بھی ہمراہ ہیں۔وزیراعظم عمران خان امیرقطرکی دعوت پرقطرکادورہ کررہےہیں۔اس دورے میں وزیراعظم عمران خانامیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی سےملاقات کریں گے۔


خارجہ امورکےوزیرمملکت سلطان بن سعدنےوزیراعظم کااستقبال کیا۔ وزیراعظم کاروباری شخصیات اورپاکستانی کمیونٹی سےبھی ملاقاتیں کریں گے


دوسری جانب وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر انکا بھرپور استقبال کی تیاریاں صبح سے شروع کر دی گئی تھیں۔قطری دارلحکومت کے سڑکوں پر جا بجا پاکستانی پرچم آویزاں کر دئیے گئے تھے۔وزیر اعظم عمران خان کے دورہ قطر کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن ناصربن خلیفہ الثانی سےملاقات کی ہے۔


ملاقات میں پاکستان اورقطرکےدرمیان باہمی تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی تعاون بڑھانےپربھی غور کیا گیا۔قطری وزیراعظم نےوزیراعظم عمران خان کےاعزازمیں عشائیہ بھی دیا جبکہ ملاقات میں وفاقی وزراشاہ محمود قریشی،اسدعمر،غلام سرورخان بھی موجود تھے۔ ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter