ورلڈ کپ 2019 ءکے میچز کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف

18 جنوری, 2019

لندن( 18 جنوری2019ء) انگلینڈ میں مئی تا جولائی شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءکی آن لائن ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ 2019 ءکے بعض ٹکٹس 12 ہزار پاﺅنڈ سے بھی زائد قیمت پر فروخت ہورہے ہیں جب کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان لارڈز میں کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹس ویب سائٹ پر 104 مرتبہ فروخت ہوا،انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچ کا 150 پاﺅنڈز والا ٹکٹ بلیک میں 12 ہزار پاﺅنڈز میں فروخت کے لیے موجود ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول بڑے ٹاکرے کے ٹکٹس بھی بلیک میں فروخت ہورہے ہیں،اس مقابلے کا 150 پاﺅنڈز والا ٹکٹ بلیک میں 3 ہزار 800 پاﺅنڈز میں آن لائن دستیاب ہے۔دوسری جانب ورلڈ کپ انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ٹکٹ دوبارہ فروخت کرنا قانونی طور پر جرم تو نہیں ہے لیکن بلیک کی قیمت نا قابل قبول ہے، ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے ہوگا جو 14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا،میزبان انگلینڈ پہلے میچ میں اوول کرکٹ گراﺅنڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گی ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter