ابراہیم انصاری کو صدمہ، والد جناب عبد اللطیف کا انتقال،سوگواروں کے درمیان سپرد خاک

21 دسمبر, 2018

رنگپور، کلیا(کیئر خبر)
سماجی کارکن و سفارتخانہ متحدہ عرب امارات کے پی آر او ابراہیم انصاری کے والد محترم جناب عبد اللطیف کا لگ بھگ ۶۸ برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا، کل بعد نماز ظہر رنگ پو ر کلیا کے قبرستان میں سیکڑوں سوگواروں کے بیچ ان کی تدفین عمل میں آئی۔
مرحوم ایک سنجیدہ فکر شخص تھے دینی امور سے خاصا شغف تھا، اپنے پیچھے ایک[ایک بھرا پرا خاندان چھوڑا ہے – ان کے انتقال پر متعدد سماجی و دینی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔آج امارات کے سفیر عالیجناب سعید النقبی نے کٹھمنڈو سے کلیا پہنچ کر ابراہیم انصاری اور دیگر پسماندگان سے تعزیت کی ہے

مرحوم کے فرزند ابراہیم انصاری نے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter