چینی کمپنی کا پوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ دینے کا اعلان

3 دسمبر, 2018

ٹیکنالوجی کے اس دور میں انٹرنیٹ کی بدولت پوری دنیا صرف ایک کلک پر موجود ہے تاہم کچھ ایسے ممالک اب بھی اس سہولت سے محروم ہیں، ایسے ہی ممالک اور خاص طور پر مفت انٹرنیٹ کے حصول کی خواہش کرنے والے افراد کیلئے چینی کمپنی نے پوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کے ایک اہم منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

چینی کمپنی کا کہنا کہ وہ 2026تک ایک دو نہیں بلکہ 272 سیٹلائٹ مدار میں بھیجے گی جو پوری دنیا کا احاطہ کرتے ہوئے مفت وائی فائی فراہم کریں گے۔ اس ضمن میں پہلا سیٹلائٹ لنک شیور ون اگلے سال روانہ کیا جائے گا، 2020 میں مزید 10 اور 2026تک 272 سیٹلائٹ خلا میں کام شروع کردیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس پروجیکٹ میں ایک سیٹلائٹ سے دوسرے سیٹلائٹ تک انٹرنیٹ رابطے کو یقینی بنایا جاسکے گا جس کا تجربہ اسپیس ایکس راکٹ کے ذریعے کیا جاچکا ہے۔ اس طرح جوں ہی آپ کے فون پر سیٹلائٹ کا خاکہ نمودار ہوگا تو سمجھیں کہ آپ آن لائن ہوگئے ہیں۔

لنک شیور نامی کمپنی پہلے بھی وائی فائی ماسٹر کی ایپ پیش کرکے بہت شہرت کما چکی ہے اوراب چینی اکیڈمی آف اسپیس کے تعاون سے وہ سیٹلائٹ نظاموں پر کام کررہی ہے ، اس منصوبے کا ابتدائی تخمینہ 43 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter