تنظیمی امور کو مقدم رکھنے میں ہی جمعیت اہل حدیث نیپال کے کاز کوتقویت مل سکتی ہے: زبیر عالم سلفی

21 نومبر, 2018

مرچیا سرہا 21 نومبر / کئیر خبر
 موصولہ اطلاعات کے مطابق بروز منگل مرکزابن باز میں ضلع سرہا کی کمیٹی اور  شوری اراکین کی میٹنگ بلائی گئی، جسمیں امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث مولانا ہارون سلفی اور ناظم مولانا عزیزالرحمن تربت اور مولانا ارشاد مدنی نائب امیر موجودتھے ۔
 حسب روایت مولانا ہارون اور مولانا عزیز الرحمن تربت  نے عالمی کانفرنس کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے لوگوں سے تائید حاصل کرنے کی کوشش کی ؛ ۔مجلس میں شریک مولانا زبیرعالم سلفی سابق ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث نیپال نے اپنے بیان میں کہا میرے عہد میں عالمی کانفرنس کی تیاری مکمل ہوچکی تھی ۔اشتہار ات چھپ چکے تھے ،جگہ کی تعیین بھی ہوچکی تھی ۔ پھر بھی لوگوں نے کہا کہ تنظیمی کام کومقدم رکھا جائے چونکہ جماعت میں انتشار پھیلنے کا امکان زیادہ نظر آرہا ہے او ر اس کیلئے لوگوں نے مولاناعطاء الرحمن مرحوم کو دھلی سے فلائٹ کے ذریعے بلوا کر کانفرنس کو منسوخ کیا ، اور آج بھی جمعیت اسی دور سے گزر رہی ہے لہذا تنظیمی امور کو مقدم اور دیگر امور کو مؤخر کیا جائے اور یہی وقت کا تقاضا ہے اور اگر ایسانہیں کیا گیا تو جماعت بٹ جائے گی ،موصوف نے کیرخبر کو بتایا کہ بہوری کی مجلس شوری کی میٹنگ میں عالمی کانفرنس کی بات کہاں پاس ہوئی تھی ؟ لوگوں کے نکل جانے کے بعد بندکمرہ میں چند لوگوں کے اتفاق سے اس طرح کا اعلان کرنا غیر آئینی اور جماعت سے کھلواڑہے ،اس لئے جماعت کو بربادنہ ہونے دیں بلکہ وقت پر انتخاب کراکے انسانیت دوستی کا ثبوت دیں۔
میٹنگ میں شریک مولانا مجیب الرحمن قاسمی نے کہا کہ ناظم اور امیر کی باتوں سے ایسا لگا کہ ان کی ساری باتیں بلا سر اور پاؤں کی ہیں اور شرکاء مجلس سب کے سب نااہل ،دستور سے بے خبر اور جمعیت اور جماعت کے مسائل سے پورے طور پر ناواقف ہیں ،جائز وناجائز ہربات میں ہاں کہتے ہیں ،ضلع میں موجود جماعت کے ایک بڑے طبقہ کو نظر انداز کر کے عالمی کانفرنس کی بات کرنا یقیناًغیر دانش مندی ہے ،اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے اور جماعت کو ان کے شر سے بچائے ۔

ذرایع کے مطابق  میٹنگ  میں شوری کے ارکان دوچار اور مولانا عزیز الرحمن کے رشتہ داروں اور حاشیہ برداروں کی بڑی تعداد تھی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter