امریکا میں پہلی بار مسلم خواتین کانگریس کیلئےمنتخب

7 نومبر, 2018

امریکی وسط مدتی انتخابات میں پہلی بار دو مسلم خواتین بھی منتخب ہوکر ایوان میں پہنچ گئیں۔ڈیمو کریٹ راشدہ طلائب مشی گن جبکہ الہان عمر منی سوٹا سے منتخب ہوگئیں۔

گزشتہ روز امریکا میں وسط مدتی انتخابات ہوئے۔ پولنگ کا عمل اختتام پزیر ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا۔

ایوان نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 100 میں سے 35 نشستوں پر ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی تھی۔

ان انتخابات کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں چار مسلم امیدوار بھی حصہ لے رہے تھے، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ دونوں ہی مسلم خواتین نے جیت حاصل کر لی ہے۔

راشدہ طلائب مشی گن کے تیرہویں کانگریشنل ضلع سے ڈیموکریٹ امیدوار تھیں۔ان کے مقابلے میں ریپبلکنز کا کوئی امیدوار سامنے نہ آیا۔

ایک اور ڈیموکریٹ مسلم خاتون الہام عمر منی سوٹا سے پانچویں کانگریشنل ضلع کا انتخاب 72 فیصد ووٹ حاصل کرکے جیت گئیں۔

انکے مدمقابل ریپبلکن امیدوار نے صرف بائیس فیصد ووٹ حاصل کیے۔اس سے پہلے کوئی مسلم خاتون کانگریس سے منتخب نہیں ہوئیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter