دوسرا ٹی 20 : نیوزی لینڈ کو شکست، مسلسل11ویں سیریز پاکستان کے نام

2 نومبر, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور پاکستان کو 154 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان نے مقررہ ہدف 4 وکٹ 19 اعشاریہ4 اوورز میں حاصل کرلیا،پاکستان کی بیٹنگ کی خاص بات بابر اعظم 40،آصف علی 38، فخرزمان 24 اور محمد حفیظ کی ناقابل شکست 34 رنز کی اننگز رہی۔

گرین شرٹس نے سرفراز احمد کی قیادت میں یہ مسلسل 11 ویں سیریز جیتی ہے، اس وقت آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان 136 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پرپر کھیلا گیا  ،نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 153 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے کولن منرو 44،کین ولیم سن 37 اور کیورے اینڈرسن 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز عمدہ پرفارمنس رہی ۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 40 رنز کی شراکت قائم کی ۔

پہلی وکٹ برق رفتاری سے 24رنز بنانے والے فخر زمان کی گری ،جو 1 چھکے اور 3 چوکے لگاکر میدان چھوڑ گئے ،ان کی وکٹ ملن کے حصے میں آئی ۔

دوسری وکٹ پربابر اعظم اور آصف علی نے 56رنز کی عمدہ شراکت قائم کی اور اسکور 96رنز تک پہنچادیا،اس موقع پر 40رنز بنانے والے بابراعظم کو ٹم ساوتھی نے میدان سے واپسی کا راستہ دکھایا ،ان کی اننگز 4 چوکوں سے مزین تھی۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 114 کے اسکور پر گری، آصف علی 38 رنز بناکر منرو کی گیند پر بولڈ ہوگئے، انہوں دوران بیٹنگ 2  چھکے اور ایک چوکا لگایا۔

گرین شرٹس کی چوتھی وکٹ 148 کے اسکور پر گری، شعیب ملک 10 رنز بناکر ملن کا دوسرا شکار بن گئے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter