بھارتی جوڑا امریکا میں سیلفی لیتے ہوئے ہلاک

31 اکتوبر, 2018

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے یوسومائیٹ نیشنل پارک میں ایک بھارتی جوڑا پہاڑ پر سیلفی لیتے ہوئے 800 فٹ گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی جوڑا پیشے کے اعتبار سے سافت ویئر انجینئر تھا جن کی شادی 2014 میں ہوئی تھی۔

واقعے میں ہلاک 29 سالہ وشنو وسواناتھ کے بھائی جشنو وسواناتھ کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا، وہ دونوں بظاہر سیلفی لے رہے تھے جبکہ جس مقام پر حادثہ پیش آیا، وہاں کوئی ریلنگ بھی موجود نہیں ہے۔

جشنو کے مطابق لوگوں نے اس مقام پر ایک ٹرائی پوڈ دیکھنے کے بعد پارک رینجرز کو آگاہ کیا۔

مرنے والا جوڑا سوشل میڈیا پر اکثرو بیشتر اپنے سفر کے دوران لی گئی تصاویر اور سیلفیز شیئر کرتا رہتا تھا جبکہ ان کا ‘ہالی ڈیز اینڈ ہیپلی ایور آفٹر’ کے نام سے ایک بلاگ بھی تھا۔

پارک کے ترجمان جامی رچرڈز کا کہنا تھا کہ ‘ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جوڑا کھائی میں کیسے گرا، ہم واقعے کی تفصیلات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن معلوم تفصیلات کے مطابق یہ ایک المناک حادثہ تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter