امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملہ پر پاکستانی پارلیمینٹ میں قرارداد جمع ہونے کے امکان

31 اکتوبر, 2018

  امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملہ پر پارلیمینٹ میں توجہ مبذ ول کروانے کا نوٹس،  تحریک التو ء  اور قرارداد جمع ہونے کے امکانات ہیں ۔اپوزیشن جماعتوں نے امریکی جیل   سے  عافیہ صدیقی کی رہائی کے  معاملہ   کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اٹھانے کافیصلہ کر لیا یہ معاملہ پاکستان تحریک انصاف کے 100 روزہ انتخابی پروگرام میں شامل ہے،

وازرت خارجہ میں ڈی جی امریکی ڈیسک   اور وزیرانسانی حقوق نے خاتون قیدی کی بہن فوزیہ صدیقی نے  بھی مدعوکرلیا ہے  ۔ سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف اور سید خورشید شاہ نے امریکی جیل کی قیدی پاکستانی خاتون ڈاکٹر کا مسئلہ سینٹ قومی اسمبلی میں اٹھانے کی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دہانی کروائی ہے۔ فوزیہ صدیقی نے پارلیمنٹ ہائوس میں  محمدنواز شریف ،محمدشہباز شریف اور سید خورشید شاہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔پارٹی رہنماء خواجہ محمدآصف، خواجہ محمدسعد رفیق، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق بھی موجود تھے۔

ملاقاتوں  کے بعد فوزیہ صدیقی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف اور سید خورشید شاہ سے ملاقات ہو گئی۔ اپوزیشن دونوں ایوانوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی کامعاملہ اٹھائے گی کیونکہ یہ معاملہ پاکستان تحریک انصاف کے 100 روز انتخابی منشور میں شامل ہے حکومت کو اس کی یاددہانی کروائی جائے گی  ,اپوزیشن نے  یقین دہانی کروائی  کہ پارلیمنٹ میں معاملہ کو اٹھایا جائے گا۔ وازرت خارجہ میں ڈی جی امریکی ڈیسک نے بھی بلایا ہے بدھ کو صبح وزیرانسانی حقوق سے ملاقات ہو گی.

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter