بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو بدعنوانی کے معاملہ میں ملی سات سال کی سزا

29 اکتوبر, 2018

بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی )کی صدر اور بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو ایک مقامی عدالت نے بدعنوانی کے ایک معاملہ میں سات سال قید کی سزاسنائی ہے اور 10لاکھ ٹاکا کا جرمانہ عائد کیاہے ۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر چھ ماہ کی اضافی سزاکاٹنی ہوگی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہاں خصوصی عدالت کے جج اخترالزمان نے پیر کو محترمہ ضیا کو یہ سزا سنائی ۔ سابق وزیراعظم بدعنوانی کے ایک دیگر معاملہ میں اولڈ سنٹرل جیل میں پانچ سال کی بامشقت سزا کاٹ رہی ہیں ۔ان کی غیر موجودگی میں یہ فیصلہ سنایاگیا۔ محترمہ ضیا کی طبیعت خراب ہے اور حکومت کے ذریعہ تشکیل دئے گئے ایک خصوصی میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں انکا بنگ بندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی میں علاج ہورہاہے ۔ عدالت نے ااس معاملہ میں تین دیگر لوگوں کو بھی یہ سزاسنائی ہے ۔

محترمہ ضیا کو سرخیوں میں رہنے والے ضیا چیرٹیبل ٹرسٹ گھپلہ میں یہ سزاسنائی گئی ہے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter