ٹی 20:پاکستان نے آسٹریلیا کو 66رنز سے ہرا دیا

25 اکتوبر, 2018

پاکستان کے 156 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا 89 رنز بناکر آؤٹ ہوگیا اور یوں پاکستان نے پہلا ٹی 20 چھیاسٹھ رنز سے جیت لیا۔  

ابوظبی میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 155 رنز بنائے ۔

گرین شرٹس کی طرف سے بابر اعظم نے ناقابل شکست 68رنز کی اننگز کھیلی ،دیگرنمایاں کھلاڑیوں میں محمد حفیظ 39، فخر زمان 14 اور حسن علی ناٹ آئوٹ17 رنز شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے ابتدائی دونوں کھلاڑی پہلے ہی اوور میں میدان چھوڑ گئے ،انہیں کئی ماہ بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے عماد وسیم بولڈ کیا ۔

مہمان ٹیم کی تیسری وکٹ گلین میکس ویل کی گری ،فہیم اشرف نے انہیں 2 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کردیا۔

آسٹریلیا کےبین ڈورمیٹ آئوٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی تھے ،وہ کھاتا کھولے بغیر ہی رن آئوٹ ہوگئے۔

22 کے مجموعی اسکوپر پانچویں آئوٹ ہونے والے بیٹسمین ایلکس کیری تھے،انہیں بھی عماد وسیم نے میدان بدر کیا۔

آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ بھی 22 اسکور پر گر گئی، فہیم اشرف نے کرس لن 14 کو آئوٹ کیا۔

حسن علی نے 19 رنز بنانے والے ایشٹن ایگر کو سرفراز احمد کی مدد سے قابو کرلیا، یوں آسٹریلیا کی ساتویں وکٹ 60 کے اسکور پر گر گئی۔

آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ 72 کے اسکور پر گری،ایڈم زمپا نے اونچی شارٹ کھیلی، جسے حسن علی نے خوبصورت کیچ میں بدل دیا،یوں میچ میں شاہین آفریدی پہلی وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

 نویں وکٹ بھی شاہین آفریدی نے حاصل کی،انہوں نے اینڈریو ٹائی کو 6 رنز پر بولڈ کردیا۔

آسٹریلیا کا دسواں اور آخری کھلاڑی ناتھن کالٹر 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انہیں شاداب نے پویلین کی راہ دکھائی۔ 

پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان سرفراز احمد،فخر زمان،محمد حفیظ،بابر اعظم،حسین طلعت،آصف علی،عماد وسیم،شاداب خان ،فہیم اشرف،حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

آسٹریلیا نے گرین شرٹس سے مقابلے کیلئے جوٹیم اتاری ہے،اس میں کپتان ایرن فنچ،گلین میکس ویل،ڈارسی شارٹ،کرس لن، بین میک ڈرموٹ،ایلکس کیری،ایشٹن ایگر،نیتھن نائیل،اینڈریوٹائی،ایڈم زیمپا اور بلی اسٹین لیک شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے باقی 2 میچز 26 اور 28 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کو آئی سی سی کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنےکےلئے ایک میچ میں کامیابی درکار ہے جبکہ تیسرے نمبر پر براجمان آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن تک رسائی کےلئے تمام میچز میں فاتح ہونا ہوگا،آسٹریلیا 1-2 سے سیریز جیت کر بھارت کو نمبر دو پوزیشن سے محروم کرسکتا ہے۔

حالیہ دورے میں میزبان پاکستان نے آسٹریلوی ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے شکست دی تھی،دوسرے اور آخری میچ میں گرین کیپ نے 373 رنز کے بڑے مارجن سے فتح اپنے نام کی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter