نقاب پر پابندی انسانی اور مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

23 اکتوبر, 2018

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے فرانس میں نقاب پر پابندی کو انسانی اور مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔انسانی حقوق کمیٹی نے نقاب پر پابندی کے فرانسیسی جواز کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔

انسانی حقوق کمیٹی نے فرانس سے نقاب پر پابندی کے قوانین پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے اور فرانس کو جواب دینے کے لیے ایک سو اسی دن کا وقت دیا ہے، واضح رہے کہ نقاب پر پابندی کے خلاف فرانس میں سزا پانے والی دو خواتین نے کمیٹی میں شکایت درج کرائی تھی۔

انسانی حقوق کمیٹی نے فرانس سے دونوں خواتین کو ہرجانا ادا کرنے کا بھی کہا ہے، فرانس نے نقاب پر پابندی کا بل دو ہزار دس میں منظور کیا تھا، جس کے بعد اب اس پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter