بریکنگ : کرشنا نگر میں فسادیوں نے مسلمانوں کے دکانوں اور گھروں میں توڑ پھوڑ کی؛ اشتعال انگیز نعرے لگاے

نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے جس صورتحال قابو میں ہے

20 اکتوبر, 2018

کرشنانگر 20 اکتوبر / کئیر خبر 

موصولہ اطلاعا ت  کے مطابق کرشنا نگر میں فسادیوں نے مسلمانوں کے دکانوں اور گھروں میں توڑ پھوڑ کی ہے؛انتظامیہ اور درگا پوجا کمیٹیوں کے مابین مفاہمت کے باوجود درگا بھکتوں نے گندے نعرے لگانا شروع کئے ؛ کٹوا مردہ باد ؛ بھارت میں رہنا ہے تو وندے ماترم کہنا ہے ؛ اس کے ساتھ ہندو فسادیوں نے مسلم گھروں اور دکانوں پر پتھراؤ شروع کردیا ؛ نیپال کی سرزمین پر بھارتی گندے نعروں اور پتھراؤ پر مسلم نوجوان بھی مشتعل ہوگے اور انہوں نے بھی پتھراؤ کی ؛ اسی اثنا نیم فوجی دستوں نے فلیگ مارچ کیا اور کئی جگہوں پر لاٹھی چارج کی جس سے چار لوگ زخمی ہوگے ہیں –

  خبر لکھے جانے تک نعیمیہ مسجد کو نیم فوجی دستوں نے اپنے حصار میں لے لیا ہے ؛ لیکن درگا جلوس نے اب تک مورتیوں کو وسرجن نہیں کیا ہے اور ساری مورتیاں روڈ پر براجمان ہیں 

دوسری طرف سرحد کے دونوں طرف سیکورٹی سخت کردی گئی ہے بارڈر کو لگ بھگ سیل کر دیا گیا ہے

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter