اترپردیش کی یوگی کابینہ نے ’الہ آباد ‘ شہر کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دیدی

16 اکتوبر, 2018

بھارتی ریاست اتر پردیش کی کابینہ نے’ الہ آباد ‘شہر کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی کابینہ نے تاریخی شہر ’الہ آباد‘ کا نام بدل کر’ پرایا گراج‘ رکھنے کی منظوری دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوپی کابینہ سے منظوری کے بعد نام حتمی منظوری کےلئے مرکزی حکومت کو بھیجا جائے گا۔

الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج رکھنے کی اگر مرکزی حکومت نے بھی منظوری دے دی تو پھر اس کا نام باقاعدہ طور پرتبدیل کردیا جائےگا۔

گزشتہ روز بھارتی ریاست یوپی کے انتہا پسند ہندو وزیراعلیٰ یوگی ادیتا ناتھ نے الہ آباد کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہناتھاکہ یوگی الہ آباد شہر کے نام کی تبدیلی کنبھ میلے سے قبل کرنا چاہتے ہیں جو رواں سال 30نومبر سے شروع ہوگا ۔

ایک ہفتے قبل یوپی کے مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام بھی آر ایس ایس رہنماکے نام سے تبدیل کردیاگیا تھا۔

یاد رہے کہ مغل بادشاہ اکبر نے’ الہ آباد‘ شہر کا نام رکھا تھا،جس کا شمار یوپی کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter