سعودی عرب، جمال خاشقجی کے قتل کا اعتراف کرنے والاہے؟

16 اکتوبر, 2018

واشنگٹن 16 اکتوبر –   امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب، منحرف صحافی جمال خاشقجیکے قتل کے اعتراف کی تیاری کررہاہے، ہلاکت دوران تفتیش ہوئی،حکام بالا کی لاعلمی کا دعویٰ کیا جائےگا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ترکی کے شہر استنبول سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی اور اسکے ساتھ کيا ہوا؟؟ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ ترک تفتیشی حکام نے سعودی قونصل خانے میں سرچ آپریشن بھی کیا۔

امریکی صدر کہتےہیں ہوسکتا ہے جمال خاشقجی کو غیر ریاستی عناصر نے قتل کیا ہو،اراکین سینیٹ نےصحافی کی گمشدگی کی اپنےطورپرتحقیقات شروع کردی ہیں۔

گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر سعودی عرب کا رد عمل سامنے آیا تھااور سعودی عرب نے خبردار کیا تھا کہ کسی قسم کی پابندیاں عائد کی گئیں تو اس سے بڑی جوابی کارروائی کی جائے گی ۔

دوسری طرف صحافی کے قریبی دوست کا کہنا ہے کہ جمال خاشقجی رائل فیملی کی کرپشن ، بد عملیوں اور انتہا پسندوں کے ساتھ رابطوں کے بارے میں بہت کچھ جانتا تھا۔

واضح رہے واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے گئے تھے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ جمال خاشقجی اپنی ترک منگیتر سے شادی کے سلسلے میں دستاویزات کے حصول کے لیے قونصل خانے گئے تھے جس کے بعد وہ واپس نہیں آئے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے۔

صحافی کی گمشدگی کے معاملے پر امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات میں بھی کشیدگی پیدا ہوگئی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter