الحراء ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام سہ روزہ ٹیچرس ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

16 اکتوبر, 2018
نیپال گنج /سراج احمد فلاحی
الحمدللہ مورخہ 11تا 13 اکتوبر 2018 سہ روزہ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد الحراء ایجوکیشنل سوسائٹی نیپال کی جانب سے کیا گیا۔ یہ پروگرام الحراء کے تحت چلنے والے ایک ادارہ آئیڈیل پبلک اسکول نیپال گنج میں منعقد ہوا۔ جس میں آئیڈیل پبلک اسکول ، شائننگ فیوچر اکیڈمی اور مدرسہ عائشہ للبنات تین اداروں کے کل 63 معلمین ومعلمات نے استفادہ کیا ۔ 
جمعرات افتتاحی مجلس میں وارڈ ادھیکچھ بھی شریک تھے۔ 
درج ذیل موضوعات پر گفتگو کی گئی
اسلامی نظریہ تعلیم
مثالی معلم کے اوصاف 
مسلمانوں کی تعلیمی خدمات 
قرآن مجید ناظرہ کی تعلیم کا طریقہ 
اردو اور دینیات کی تدریس کا طریقہ 
کلاس روم مینیجمینٹ
طلبہ کے مسائل اور اساتذہ 
مختلف صلاحیتوں اور مزاج کے طلبہ کے ساتھ استاذ  کا مطلوبہ سلوک 
ان موضوعات پر صدر الحراء غلام رسول فلاحی صاحب 
سیکریٹری جنرل الحراء سراج احمد برکت اللہ فلاحی صاحب 
ممبرالحراء محمد حسن حبیب فلاحی صاحب 
ہوم راج کھڑکا صاحب 
مان بہادر کھڑکا صاحب نے بحیثیت ٹرینر گفتگو کی۔ 
آخری مجلس میں تنیوں اسکول کے ایک ایک شریک نے تاثرات پیش کیا ۔ جملہ شرکاء کو سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا۔ 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter