قیام امن کیلئے پاک بھارت بات چیت ہونی چاہیے: سابق را چیف

15 اکتوبر, 2018

سابق را چیف امرجیت سنگھ دلت کا کہنا ہے کہ امن کے قیام کے لیے پاکستان اور بھارت کو بات کرنا چاہیے۔

امرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مشکل درپیش ہو تو چیمپینزی جو انسانوں کے بہت قریب ہیں وہ بھی بات کرلیتے ہیں، لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو امن کے لیے اپنے پڑوسی پاکستان سے مذاکرات کی ضرورت ہے۔

امرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی پاکستان اور بھارت کے درمیان اس محاذ آرائی کا خاتمہ چاہتے تھے ، اور اب دوسرا واجپائی ملنے میں بہت وقت لگے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter