اسلامی سنگھ کے زیر اہتمام بیر گنج میں سہ روزہ تربیتی اسکول کا انعقاد

8 اکتوبر, 2018
بیر گنج 8 اکتوبر –
اسلامی سنگھ نیپال ایک دینی ودعوتی جماعت ہے جو مسلمانوں کی ذہن سازی تربیت اور دعوت کے ذریعہ ملک میں اصلاح دعوت اور اقامت دین کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔ اور اس کام۔کے لئے تربیتی پروگرام کرتی رہتی ہے۔
4 تا 6 اکتوبر 2018 مطابق 18 تا 20 آشون 2075 بروزجمعرات جمعہ وسنیچر سہ روزہ تربیتی اسکول کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ جس میں جھاپا، مورنگ، سنسری، سپتری،پرسا،بارا،پرسا، کٹھمنڈو،کپل وستو،روپندیہی، بانکے، پالپااور کیلالی غرض پورے ملک سے 65 مردوخواتین نے حصہ لیا۔
یہ پروگرام جمعرات دس بجے صبح شروع ہوکر سنیچر دوبجے تک جاری رہا۔
جس میں درس ذیل  عناوین پر علمائے کرام نے خطاب کیا۔
درس قرآن سورہ انفال
عقیدہ توحید ورسالت کے تقاضے
تحریک اسلامی کے امتیازات
تحریک اسلامی کا طریقہ کار
تحریک اسلامی کے تقاضے
تربیت وتزکیہ کی اہمیت اور اس کے وسائل کتاب وسنت کی روشنی میں
اسلامی معاشرہ کے خدوخال کتاب وسنت کی روشنی میں
صحابہ کرام اور ان کی قربانیاں
غلبہ دین کا تصور کتاب سنت کی روشنی میں
مثالی معاشرہ کی تعمیر میں ہمارا کردار
جن علمائے کرام نے خطاب کیا ہے ان کے نام اس طرح ہیں۔
غ
خورشید عالم اصلاحی امیر جماعت
ابوالکلام فلاحی سکریٹری جنرل
غلام رسول فلاحی
سراج احمد برکت اللہ فلاحی
ذوالفقار علی علیگ
محمدحسن حبیب علیگ
ڈاکٹر شمیم احمد ریاضی
نظرالحسن فلاحی
اخیر میں کئی بھائیوں اور بہنوں نے تاثرات بھی پیش کیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter