سعودی فوجی ، ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے تلاوت قرآن میں مصروف ; تصویر وائرل

8 اکتوبر, 2018

ریاض ۔ 8 ۔ اکٹوبر : قرآن مجید کی تلاوت کو اپنا اولین معمول بنانے والے کسی بھی حال میں تلاوت کلام اللہ کو یقینی بناتے ہیں ۔ ایک سعودی سپاہی بھی اپنے دنیوی فرائض کے ساتھ دینی امور کو انجام دینے کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتا ۔ ایک عسکری ٹھکانہ پر ڈیوٹی انجام دینے والے سعودی فوجی کی تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ فوجی اپنی ڈیوٹی ادا کرتے ہوئے بھی قرآن پاک کی تلاوت کررہا ہے ۔ سعودی وزارت دفاع نے ٹوئیٹر کے اپنے اکاونٹ پر اس فوجی کی تصویر پوسٹ کی ہے جو کرسی پر بیٹھے ہوئے تلاوت قرآن مجید میں مصروف ہے ۔ محبان سعودی عرب نے اس پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور ٹوئیٹر پر کئی افراد نے لائیک کرتے ہوئے ہر ایک مسلمان کو اس طرح کی توفیق ہونے کی دعا کی ہے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter