بھارت نے روس سے میزائل ٹیکنالوجی معاہدہ کر لیا؛ امریکہ ناراض

5 اکتوبر, 2018

امریکی پابندیوں کے باوجود بھارت نے روس کے ساتھ میزائل ٹیکنالوجی معاہدہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے روس کے ساتھ ایس 400 میزائل ٹیکنالوجی کا معاہدہ کرلیا۔

امریکہ نے بھارت کو متنبہ کیا تھا کہ وہ روسی میزائل نظام ایس 400 خریدنے سے باز رہے۔ امریکی حکومت کے مطابق ایسی خریداری امریکی پابندیوں کے زمرے میں آئے گی۔

امریکا کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ دفاعی و انٹیلی جنس کے شعبوں میں تجارتی رابطہ کاری امریکا کی عائد پابندیوں کے دائرے میں آتی ہیں۔

روس کے صدر پوٹن دو روزہ دورے پر آج بھارت پہنچے تھے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے صدر پوٹن کا استقبال کیا تھا۔

روس کئی دہائیوں سے بھارت کو دفاعی ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔بھارتی وزیراعظم مودی نے معاہدے کے بعد روسی صدر پوٹن کے ساتھ مشترکہ کانفرنس میں کہا کہ روس کئی برسوں سے بھارت کے ساتھ کھڑا ہے اور اس نے بھارت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

یاد رہے وزیراعظم مودی اور صدر پیوٹن کے درمیان یہ اس سال کی تیسری ملاقات ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter