نیپال کے پردیش نمبر 2 میں مدرسہ بورڈ کی تشکیل بہت جلد : وزیر اعلی محمّد لال بابو

مدرسہ آرگنیزیشن آف نیپال کے زیر اہتمام صوبائی کانفرنس میں وزیر اعلی محمّد لال بابو راوت کا اعلان

4 اکتوبر, 2018

سرلاہی 4 اکتوبر / کئیر خبر

آسٹیٹ گورنمنٹ نمبر 2 کے وزیر اعلی محمّد لال بابو راوت  نے کہا کہ ریاستی حکومت مدارس عربیہ کو مین اسٹریم میں لا نے کے لۓ بہت جلد  مدرسہ بورڈ  بنائے گی

وزیر اعلی  نے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی وجہ سے مدارس کی تعلیم  کو مرکزی حکومت نے مساوی تسلیم نہیں کیا یہ باتیں سرلاہی میں منعقد مدرسہ آرگنیزیشن آف نیپال کے زیر اہتمام صوبائی کانفرنس میں کہیں –

انہوں نے کہا کہ مدرسہ بورڈ مسلم کمیونٹی کے بچوں کے مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے میل کا پتھر ثابت ہوگا ، انہوں نے کہا کہ سرکاری اعتبار نہ پانے کی وجہ سے تعلیم میں مدارس کے بچے پچھڑے نظر آتے ہیں حالانکہ  وہ تعلیم میں پیچھے نہیں ہیں.

وزیر اعلی راؤت  نے کہا کہ مدرسہ  بورڈ کے قیام کے بعد، مدرسے میں پڑھنے والوں کو ایک  شناخت حاصل ہوگی اور سرکاری ملازمتوں میں بھی ان کو بھر پور مواقع ملیں گے –  انہوں نے کہا کہ مدرسہ  بورڈ  کے قیام کے بعد ریاست کے مدرسوں میں اسلامی تعلیم کے ساتھ دنیوی علوم کی تعلیم کو یقینی بنایا جائے گا .

کانفرنس میں سرلاہی، پرسا، بارہ، روتہت، مہو تری، دھنوشہ ، سر ہا اور سپتری  ضلع کے مسلم رہنماؤں  و مدارس کے ذمہ داران نے شرکت کی .

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter