انڈونیشیامیں زلزلہ،سونامی،اور مسلسل آفٹر شاکس سے ایک ہزار سے زائد لوگوں کی موت، ہزاروں بے گھر، سیکڑوں لاپتہ

سونامی کی 10 میڑبلند لہروں نے پالو شہرمیں تباہی مچادی

30 ستمبر, 2018

جکارتہ(مانیٹرنگ سیل)انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید زلزلہ اور سونامی کے نتیجے میں1000افراد ہلاک ،ہزاروں افراد بے گھرجبکہ سیکڑوں لاپتہ ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 میڑبلند لہروں نے پالو شہرمیں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 500 سے زائدافراد ہلاک جب کہ متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔اسپتالوں کی عمارتیں گرنے سے امداد کی فراہمی میں مشکلات کا سانمنا رہا،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت7.5 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زیر زمین10 کلومیٹر تھی جس نے شہر پالو میں سونامی کی 10 میٹر بلند لہریں پیدا کیں جب کہ مسلسل آفٹر شاکس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی،سیکڑوں لوگ لاپتہ ہوگئے، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے متعدد زلزلے اور سونامی سے شہر میں عمارتیں اور سڑکیں بری طرح متاثر ہوئیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔زلزلے کے باعث ہزاروں افراد بے

گھر ہوگئے، جبکہ مقامی ہسپتال کی عمارتیں گرنے کی وجہ سے متاثرین کو امداد کی فراہمی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے،متاثرہ علاقوں میں ہنگامی طورپر امدادی کام جاری ہے۔ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے اپنے پیغام میں قدرتی آفت سے ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور حکام کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کی ہدایت کی۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیرک کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے حکام انڈونیشئن حکام سے رابطے میں اور ہر طرح کی مدد کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter