’بھارتی سیاست دان سیاسی ضرورت کے قیدی ہیں‘

30 ستمبر, 2018

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد پاکستانی  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےنیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سیاست دان سیاسی ضرورت کے قیدی بنے ہوئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں توجہ ہٹانے کے لیےکی جاتی ہیں، اگر بھارت نے کوئی حماقت کی تو پوری قوم یکجا ہو کر مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان آئیں گے اور بھارت بھی جائیں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں کہا ہے کہ بھارت جائیں تو بھارتی قیادت سے ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کو کہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا سے عافیہ صدیقی کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے، اس معاملے پر پیش رفت کی خواہش ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter