انڈو نیشیا میں شدید زلزلہ ،30 سے زائد افراد ہلاک

29 ستمبر, 2018

انڈو نیشیا میں شدید زلزلے اور سونامی سے کم از کم 30افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ کئی عمارتیں گرنے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

7.5 شدت کے زلزلے سے سمندر میں پیدا ہونے والی 5 فٹ سے زائد بلند لہروں نے جزیرہ سلاویسی کے ساحلی شہر پالو میں تباہی مچادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقامی اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کے اسپتال میں 30 لاشیں اور 12 زخمی لائے گئے ہیں۔

زلزلے کی وجہ سے پالو شہر اور اس کے قریبی علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی رابطوں کا نظام درہم برہم ہوگیا جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

زلزلے کا مرکز پالو شہر کے قریب واقع ماہی گیروں کے قصبے ڈونگ گالا سے 27 کلو میٹر دور سمندر میں تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter