تنوشری دتہ کا ایک اور حیرت انگیز انکشاف

28 ستمبر, 2018

بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ نے ایک اور حیرت انگیز انکشاف کر ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابقہ’ مس انڈیا‘ تنوشری دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ 2005 میں بننے والی ان کی پہلی فلم ’چاکلیٹ‘ میں انہیں ڈائریکٹر کی جانب سے بد تمیزی کا سامنا کرنا پڑا۔

تنوشری دتہ کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں نا زیبا انداز میں ڈانس کرنے کو کہا گیا جو وہیں موجود بھارتی اداکار عرفان خان اور سنیل شیٹی کو بھی ناگوار گزرا اور انہوں نے ڈائریکٹر کے اس عمل پرسخت ردّ عمل کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے عرفان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ انڈسٹری میں اچھے لوگ بھی ہیں ۔ اس وقت عرفان خان اور سنیل شیٹی ہی تھے جنہوں نے مجھے بچایا اور میرے حق میں بولے۔سنیل شیٹی نے میرا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’ اس کام کے لئے میں آؤں کیا‘۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter