کاٹھمانڈو میں سعودی نیشنل ڈے نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا

24 ستمبر, 2018

کاٹھمانڈو (کئیر خبر) 24؍ ستمبر
کل حیات ریجنسی میں سعودی سفارتخانے کے زیر اہتمام سعودی نیشنل ڈے نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ، اس موقع پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، اس سے قبل منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی پارلیمنٹ اسپیکر کرشن بہادر مہرا نے قائم مقام سعودی سفیر مسٹر عبد الکریم السلیمان کو اور سعودی باشندوں کو مبارکباد پیش کی، پھر قائم مقام سفیر نے تمام مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ کےئر فاؤنڈیشن کے صدر عبد المبین نے قائم مقام سفیر کو مبارکبادی کا خط پیش کیا اور فاؤنڈیشن کے کاموں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نیپال اور سعودی عرب کا قومی ترانہ ساؤنڈ کیا گیا۔ بھارت، مصر، عرب امارات، بنگلہ دیش، امریکا، ملیشیا، پاکستان ، فن لینڈ، ڈنمارک کے سفراء ونمائندے شریک ہوئے۔ ملکی سیاستدانوں میں سابق وزیر آفتاب عالم، پرکاش مان سنگھ، وغیرہ شریک رہے، سماجی کارکنان میں سیما خان، کےئر فاؤنڈیشن کے صدر عبد المبین خان، ڈاکٹر مختار انصاری، کےئر خبر کے چیف ایڈیٹر عبد ا لصبور عبد النور، ڈاکٹر عبد الغنی قوفی، ابو الکلام آزاد، مولانا ابو لکلام فلاحی سمیت معززین شہر موجود تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter