پاکستان کوبھارت نے 9 وکٹوں سے روندا ،بھارت فائنل میں

23 ستمبر, 2018

ایشیا کپ کے سپر فور کے تیسرے اور سب سے بڑے مقابلے کو بھارتی اوپنرز نے یکطرفہ میچ بنادیا اور پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دے دی،واحد آئوٹ ہونے والے کھلاڑی شیکھردھون 114 رنز تھے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 237 رنز بنائے ،جواب میں بھارتی اوپنرز نے پاکستانی بولرز ایک نہ چلنے دی اور ہدف 40 ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔

بھارت نے ایشیا کپ میںناقابل شکست ہے ،اس نے سپر فور میں اپنا اگلا میچ افغانستان سے کھیلنا ہے ،جس کے شکست کے باوجود اس کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہیں۔

پاکستانی فیلڈرز نے بھارتی بیٹسمینوں کا خوب ساتھ دیا ، بھارتی کپتان روہت شرما اور شیکھردھون کے 3 آسان کیچ ڈراپ کئے ،جس پر انہوں نے شاندار بیٹنگ کی اور اپنی اپنی سنچریاں مکمل کی۔

دونوں اوپنرز نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر پہلی وکٹ پرسب سے بڑی شراکت قائم کیا ،انہوں نے 210 رنز کی پارٹنرشپ بنائی ، اس دوران شیکھردھون نے شاندار اسٹروکس کھیلے ،انہوں نے 100 گیندیں کھیلی اور 114 رنز بنائے اور رن آئوٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 16 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

روہت شرما نے میچ میں چانس ملنے کا فائدہ اٹھایا اور ناقابل شکست 111 رنز کی اننگز کھیلی،انہوں نے اس دوران 7 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے مارے،بھارتی کپتان کی اننگز کی خاص یہ رہی کہ انہوں نے میچ کے دوران اپنے 7 ہزار رنز بھی پورے کئے۔

دوسری وکٹ پر بھارتی کپتان نے امباتی روئیڈو کے ساتھ مل کر ناقابل 28 رنز بنائےمیچ اختتام تک پہنچایا اور 238 رنز کا ہدف 39 اعشاریہ 3اوورز میں حاصل کرلیا۔

اس سے قبل پاکستان نے شعیب ملک اور سرفراز احمد عمدہ سنچری شراکت کی بدولت 238 رنز کا ہدف دے دیاہے،پاکستان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 237رنز بنائے ۔

پاکستانی اننگز میں شعیب ملک78،سرفراز احمد 44،فخر زمان 31اور آصف علی نے 30 رنز شاندار اننگز کھیلی اور ابتداء میں مشکلات کی شکار گرین شرٹس کو قابل دفاع ہدف تک پہنچا دیا ۔

بھارت کی طرف سے کلدیپ یادیو،یزویندرا چاہل اورجسپریت بھمرا نے 2،2وکٹیں اپنے نام کی تاہم دیگر بالرز خاطر خواہ پرفارمنس دیکھانے میں ناکام رہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter