مولانا خورشید عالم اصلاحی ہزاروں سوگواروں کے بیچ سپرد خاک ؛ پولیس اور فوج نے سلامی دی؛ حکومت نے شہید کا درجہ دیا

22 ستمبر, 2018

 ٢٢ستمبر بھوٹہا سنسری / کیئر خبر

آج شہید مولانا خورشید عالم اصلاحی کو  ہزاروں سوگواروں کے بیچ سپرد خاک کردیا گیا  ؛ اس موقع پر پولیس اور فوج نے سلامی دی؛اس سے قبل حکومتی اہلکاروں اور پسماندگان کے درمیان آٹھ نقطوں پر سمجھوتہ ہوا ؛ جس کے مطابق حکومت نے شہید کا درجہ دیااوردس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا اور ایک آعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو 15 دنوں کے اندر رپورٹ وزارت داخلہ کو سونپے گی –

خیال رہے جمعرات کو دوپہر میں بھارتی مسلح موٹر سائکل سواروں نے ان کے اسکول کے سامنے ہی انھیں گولی مار دی تھی اور موقع واردات پر ہی انکی موت واقع ہوگئی تھی

سماجی اور ملی تنظیموں نے ان کے قتل پر خدشات  و تحفظات کا اظھار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرمین کو قرار واقعی سزا دے      

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter