سنسری کےبھوٹہامیں بھارتی موٹر سائکل سواروں نے دن دہاڑے مولانا خورشید عالم اصلاحی کوگولی مار دی

21 ستمبر, 2018
بھوٹہا سنسری / کیئر خبر
گزشتہ کل دوپہر کو مولانا خورشید عالم اصلاحی کو بھارتی موٹر سائکل پر سوار نامعلوم غنڈوں نے گولی ماردی اور جائے حادثہ پر ہی ان کی روح پروازکرگئی۔
حادثہ دن دھاڑے ہوا اور الریان پبلک اسکول کے دروازے پر اوربھری پری  آبادسڑک پرہوا ہے؛شور مچتے ہی بنا ہتیار کے پولیس حرکت میں ایئ تو اسے بھی غنڈوں نے نہیں بخشا اور ایک پولیس کو شدید زخمی کر فرار ہوگئے – 
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انڈین پلیٹ دو موٹر سائکل پر سوار چار مسلح غنڈوں مولانا پر تابڑ توڑ فائرنگ کی اور وہیں دم توڑ گئے ؛ بھارتی سرحد نزدیک ہونے کی وجہ سے غنڈے بھارت کی طرف بھاگ گئے ؛ پولیس حادثے کی جانچ کر رہی ہے
مقتول الریا ن پبلک اسکول کےذمہ دار تھے اور نیپال کمیونسٹ پارٹی کے ضلع لیڈر تھے
اس حادثے پر ملک کی ملی تنظیموں نے گہرے دکھ اور خدشات کا اظہار کیا ہے
اسلامی سنگھ کے امیر مولانا خورشید احمد کا حادثے پر کہنا تھا : یہ جان کر میں حیرت زدہ رہ گیا۔ ہمارا ملک کدھر جارہاہے ۔ مرحوم خورشید عالم اصلاحی کی شخصیت بھوٹہا میں معروف تھی وہ دینی حلقہ میں بھی معروف تھے اور سیاسی طور پر بھی کافی جانی پہچانی شخصیت کے مالک تھے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter