طالبان کےحملوں میں 22افغان اہلکار ہلاک ،5 حملہ آور بھی مارے گئے

18 ستمبر, 2018

افغانستان میں سیکورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے میں ہلاک ہونے والے افغان اہلکاروں کی تعدد 22 ہوگئی ، امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 3دہشت گرد مارے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے گذشتہ رات بالا بلوک، پشترود اور پشت کوہ اضلاع میں واقع سیکورٹی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تھا۔

افغان میڈیا نے مزید بتایا کہ حملے کے بعد طالبان افغان سیکورٹی کے 8 اہلکاروں کو اغوا بھی کر کے لے گئےتاہم فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 طالبان بھی مارے گئےہیں۔

دوسری جانب افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 3دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈرون حملہ صوبہ کنڑ کے ضلع وٹاپور میں کیا گیاجس میں داعش کے کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے تاہم حملے میں کسی شہری کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter