ایشیا کپ: افغانستان نے سری لنکاکو تاریخی شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا ؛ شاباش افغان

17 ستمبر, 2018

ایشیا کپ میں آج کھیلے گئے اہم میچ میں  افغانستان نے سری لنکا  کو ٩١رن سے تاریخی شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا ؛ شاباش افغان

ایشیاء کپ کے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا تھا ، رحمت شاہ کے شاندار 72 رنز  اور پریرا کے 5 وکٹ اننگز کی جان بن گئے۔

اپل تھرنگا نے 36 اور تھسارا پریرا نے 28 رن بنا کر تھوڑی مزاحمت کی لیکن کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر اننگ نہیں کھل سکا – اور ١٥٨رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی – اور ٩١ رن سے افغانستان نے میچ جیت لیاراشد خان ؛ محمّد نبی ؛ گلبدین نایب ؛ مجب الرحمن نے 2 -2  وکٹ لئے – اور اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کر گئی ہے

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت  کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو افغان اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، پہلی وکٹ پر 57رنز کی شراکت قائم کی اور حریف ٹیم کو ایک اچھا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹیم کی جانب سے رحمت شاہ 72، ہشمت اللہ شاہیدی 37، احسان اللہ 45 اور محمد شہزاد 34رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم تھیسا را پریرا 5، اکیلا دننجایا 2، ملنگا، چمیرا اور جے سوریا ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ آج کا میچ  ہمارے لیے بہت اہم ہے جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ مگر افغانستان نے ان کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا

گروپ ‘بی میں شامل سری لنکن ٹیم آج اپنا دوسرا میچ کھیل رہی تھی ، پہلے میچ میں اسے بنگلادیش نے شکست دی تھی جبکہ افغانستان کا یہ پہلا میچ تھا

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter