جنوبی افریقہ میں ہاتھیوں کی 90 سر کٹی لاشیں بر آمد

12 ستمبر, 2018

گبرون:

جنوبی افریقی ملک بوٹسوانا میں سروے ٹیم کو 90 ہاتھیوں کی باقیات ملی ہیں جنہیں رواں برس شکار کیا گیا

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس جولائی میں جنوبی افریقا کے ملک بوٹسوانا میں سروے کیے گئے جنگلات سے 90 ہاتھیوں کی سر کٹی لاشیں ملی ہیں جنہیں ہاتھیوں کے قیمتی دانت حاصل کرنے کے لیے شکار کیا گیا تھا

جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے بانی نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ 2014 میں اسی علاقے میں کیے گئے سروے میں 9 ہاتھیوں کی لاشیں ملی تھیں تاہم اس سال تعداد کہیں زیادہ ہے جو کہ تشویشناک ہے۔

بوٹسوانا وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ 90 ہاتھیوں کی سر کٹی لاشوں کا ملنا کسی ایک گروہ کی ایک دن میں کی گئی کارروائی نہیں کیوں کہ سروے سے قبل ہی ہمارے پاس 53 ہاتھیوں کی ہلاکتوں کا ریکارڈ موجود تھا جن میں زیادہ تر طبعی موت مرے تھے۔

واضح رہے کہ جنوب افریقی ملک بوٹسوانا ہاتھیوں کے لیے زرخیز جگہ ہے جہاں دنیا میں سب سے زیادہ ہاتھی پائے جاتے ہیں جن کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار کے لگ بھگ ہے تاہم بے دریغ شکار کے باعث دیوقامت جانور ہاتھی کی نسل کو معدومی کا خطرہ لاحق ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter