مکہ مدینہ ہائی وے پر گرد و غبار کا طوفان، حرم شریف میں بارش

7 ستمبر, 2018

ریاض ۔ 7 ستمبر – مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہائی وے پر گرد و غبار کا شدید طوفان دکھائی دے رہا ہے جو حجاج کرام مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں جہاں حضوراکرم ؐ کے روضہ مبارک کی زیارت اور عبادتوں میں مصروف ہیں، مدینہ منورہ سے مکہ معظمہ واپس ہونے والے حجاج کرام بھی اسی شاہراہ سے گذرتے ہیں لیکن انہیں گرد و غبار کے طوفان کی وجہ سے سفر میں مشکل پیش آرہی ہے۔ جدہ اور مدینہ منورہ میں گرد وغبار کا طوفان جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ یہ طوفان سعودی عرب کے دیگر شہروں ثول، رابغ ، عسفان، وہبان اور ینبع میں بھی اٹھا ہے۔ عہدیداروں نے مشورہ دیا ہے کہ اس طوفان کے دوران ہائی وے کا سفر نہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ مسجد الحرام میں کل موسلادھار بارش کے بعد صفائی عملہ نے طواف و سعی کے مقامات کو تیزی سے صاف کردیا ہے۔ حجاج کرام کو مشکلات سے بچانے کے لئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ طوفانی ہوائیں چلنے کی وجہ سے عزیزیہ میں بڑا سائن بورڈ گر گیا۔ طوفان کی وجہ سے جدہ بندرگاہ پر بھی جہاز رانی معطل کردی گئی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter