داڑھی کی وجہ سے باہر ممالک میں روکا جاتا ہے،علیم ڈار

6 ستمبر, 2018

آئی سی سی پینل میں شامل مایہ ناز پاکستانی کرکٹ امپائر علیم ڈار نےانکشاف کیا ہے کہ انہیں داڑھی کی وجہ سے بیرون ممالک تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ غیر ضروری طور پر امیگریشن کا عملہ مجھے روک کر میری تلاشی لیتا ہے۔

داڑھی رکھنے کے حوالے سے سوال کرنے پر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ مجھے داڑھی رکھنے اور سنت نبویﷺ پر فخر ہے،انہوں نے یہ بھی انکشاف کیاکہ داڑھی جنوبی افریقا کے بیٹسمین ہاشم آملہ کے کہنے پر رکھی انہوں نے مجھ سے داڑھی رکھنے کی در خواست کی تھی۔

علیم ڈار کا کہناہے کہ داڑھی رکھنا شان کی بات ہے اس کے سبب میں پاکستان کا سفیر بن گیا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ممالک میں امیگریشن حکام میری تلاشی پرکچھ نہ ملنے پر شرمندہ بھی ہوتے ہوں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter