سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر مضحکہ خیز مواد شائع کرنے پر سزا کا اعلان

5 ستمبر, 2018

ریاض:سعودی عرب میں حکام نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مضحکہ خیز مواد شائع کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا کا اعلان کردیا۔

سعودی عرب میں سوشل میڈیا صارفین ہوجائیں ہوشیار!سعودی حکام سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر
کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ،اگر کسی نے بھی  مضحکہ خیز مواد شائع کیا تو اسے سزا ملے گی۔

سعودی عرب کے پراسیکیوٹرز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مذہبی اقدار، عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانا، اکسانا یا امن وامان میں خلل ڈالنا اور مذاق اڑانا کو قابل سزا جرم تصور کیا جائے گا۔

مضحکہ خیز مواد شائع کرنے پر 5برس قید اور 8لاکھ ڈالر تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter