رنبیر کپور سے عالیہ بھٹ کے رشتہ کو لے کر مہیش بھٹ نے کہی یہ بڑی بات

27 اگست, 2018

ممبئی۔ بالی ووڈ کے فلم ساز مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات نہیں کرتے ہیں۔ مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی دونوں بیٹیوں پوجا بھٹ اور عالیہ بھٹ پر فخر ہے۔ دونوں نے نہ صرف خود کو فلم انڈسٹری میں ثابت کیا ہے بلکہ اپنے کیریئر کی بلندی کو بھی عبور کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عالیہ بھٹ کا نام ان دنوں رنبیر کپور سے جوڑا جا رہا ہے۔ میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق عالیہ اگلے سال رنبیر کپور کے ساتھ ازداوجی زندگی سے منسلک ہو سکتی ہیں۔ مہیش بھٹ سے جب اس ضمن میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ’’ میں نے کبھی بھی اپنے بچوں کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات نہیں کی ہے۔ وہ بالغ ہیں اور اپنی زندگی کے بارے میں سارے فیصلے لینے کے لئے بالکل آزاد ہیں۔ میں عوامی طور پر اس ضمن میں بات کرکے ان کی ذاتی زندگی میں کسی قسم کی دخل اندازی کرنا نہیں چاہتا۔ یہ انکا اختیار ہے کہ وہ اس بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ میں ان کی پسند اور فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔

مشہور فلم ساز نے مزید کہا کہ خاندان کے ایک ممبر کی حیثیت سے ہمیشہ عالیہ کو صلاح دیتے رہتے ہیں۔ ہم انہیں بتاتے ہیں کہ ابھی ان کی کامیابی کی صرف شروعات ہے اور انہیں مزید آگے جانا ہے۔ آدمی کا سب سے بڑا دشمن اس کا گھمنڈ ہوتا ہے اور عالیہ سے کہتا ہوں کہ تم سے کوئی بہتر بھی ہو سکتا ہے، اس لئے تمہیں اس بات کو ہمیشہ اپنے ذہن مین رکھنا چاہئے‘‘۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter