رام لیلا میدان کا نام نہیں بلکہ وزیر اعظم کا نام بدلئے:کجریوال

27 اگست, 2018

چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے تاریخی رام لیلا میدان کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے نام سے موسوم کرنے پر غور کرنے کے‘ بی جے پی کے اقدام پر آج اِس پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اُنہوںنے ٹوئیٹر پر بی جے پی پر شدیدطنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ رام لیلا میدان کا نام بدلنے اور اِس میدان کو اے بی واجپائی کے نام سے موسوم کرنے سے ‘ بی جے پی کو ووٹ ملنے والے نہیں ہیں‘‘۔ ’’ اِس کے بجائے بی جے پی ‘ وزیر اعظم کا نام بدل دے کیونکہ اُن کے نام پر بی جے پی کو عوام الناس سے ووٹ نہیں مل رہے ہیں ‘‘۔اطلاعات میں کہا گیا کہ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے جہاں بی جے پی کا غلبہ ہے‘ رام لیلا میدان کو آنجہانی وزیر اعظم کے نام سے موسوم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اِس سلسلہ میں چند بی جے پی ارکان بلدیہ نے بھی اپنی تائید کا اظہار کیا ہے۔اسی دوران شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر آدیش گپتا نے کہاکہ رام لیلا میدان کا نام تبدیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دہلی کے بی جے پی لیڈر اشیش سود نے اے بی پی نیوز کو ٹیلی فون پر بتایاکہ ’’ امکان ہے کہ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن( NDMC) کے ایوان میں مذکورہ موضوع پر آئندہ 30؍اگست کو مباحث ہوں گے‘‘۔ این ڈی ایم سی کے میئر رویندر گپتا نے مذکورہ تجویز کی تائید کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی ہے کہ مذکورہ تجویز کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوگی اور رام لیلا میدان کو دوبارہ موسوم کرنے کے سارے طریقہ کار کی تکمیل‘ آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش سے پہلے ہوجائے گی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter