اوربہادر دلہن نے سیلاب زدہ دریا عبور کرلیا

ٹوکری نما کشتی سے سفر ، افرادِ خاندان شادی کے مقام پہنچ گئے

19 اگست, 2018

ایروڑ۔ 19 اگست (کیئر خبر ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کی ڈھلواں علاقہ پر واقعہ ایک چھوٹی سے پہاڑی گاؤں کی 24 سالہ دلہن کو دریائے موپر کا سیلاب شادی کیلئے دولہے کے گھر پہونچنے سے روک نہیں سکا۔ آہنی عزم و حوصلہ کی لڑکی اپنے رشتہ داروں کے ساتھ بید سے تیار شدہ ٹوکری نما چھوٹی کشتی کے ساتھ سیلابی دریا کو عبور کرتے ہوئے بالآخر شادی کے مقام پر پہونچ گئی۔ ضلع نیلگری میں شیروں کیلئے محفوظ علاقہ ستیہ منگلم کے دامن میں واقع گاؤں تھنگو ماراہاڈا کی رہنے والی یہ لڑکی جس کا نام ’راستی‘ بتایا گیا ، اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ایک ٹوکری نما کشتی کے ذریعہ اس وقت پرخطر سفر کا آغاز کیا جب بھوانی ندی کی معاون ندی یہ سیلاب عروج پر تھا۔ سیلاب کے پیش نظر ٹوکروں اور ٹوکری نما چھوٹی کشتیوں میں سفر پر پہلے ہی پابندی عائد کی جاچکی تھی اور اس خاندان نے فوری نوعیت کی اس تقریب کی وجہ بتاتے ہوئے محکمہ جنگلات سے خصوصی اجازت بھی حاصل کی تھی۔ ’راستی‘ کی شادی 20 اگست کو مقرر ہے اور اس خاندان نے دو دن قبل شادی کے مقام پہونچے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرخطر سفر کے ساتھ گزشتہ روز یہ خاندان بالآخر شادی کے مقام پر پہونچ گیا۔ اس دریا میں پل نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سے پل تعمیر کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس پُرخطر سفر پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر مال آر بی اُدے کمار نے جھوکم مول لینے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکروں سے اعلانات کے ذریعہ عوام کو احتیاط برتنے اور سیلاب زدہ ندیوں سے دُور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter